بھارت

یوگی حکومت 15ہزار مدارس کو بند کرنا چاہتی ہے، شہاب الدین

لکھنو03 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی وزیر اعلیٰ آدتیہ یوگی ناتھ نے غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کے حکم دیدیا ہے جس کے خلاف مسلمانوں کیطرف سے آوازیں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے غیر منظور شدہ مدارس کے سروے کو چھوٹا” این آر سی “قرار دیا ہے جبکہ معروف مسلم پیشوا مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوگی حکومت پندرہ ہزار مدارس کو بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں تقریباً سولہ ہزار مدارس ہیں جس میں سے صرف ساڑھے پانچ سو کو حکومتی گرانٹ ملتا ہے جبکہ باقی ہزاروں مدارس مسلمانوں کی زکوٰ ة اور اور چندے سے چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے غیر منظور شدہ مدارس کا سروے کرائے جانے کا حکم فکر انگیز ہے اور اگر ان مدارس کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے سنگین نتائج ہونگے ۔ انہوں نے مدارس کو سیاست سے دور رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان میں صرف دینی ہی نہیں بلکہ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button