بھارت

بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کے ہر ادارے پر حملہ کر رہی ہیں ،راہل گاندھی

کنہیا کماری 08 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہاہے کہ آج حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اور انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس بھارت کے ہر ادارے پر حملہ آور ہیں۔
راہول گاندھی نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی سیاسی سرگرمی کا آغاز کیاہے۔ وہ کنہیا کماری سے کشمیر تک ایک پیدل سفر جو 200دن تک جاری رہے گا کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں ملک کے عوام رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ مودی بھارت پر برطانیہ کی طرف سے حکمرانی کر رہے ہیں اور بھارت کے عوام کو تقسیم کر کے انکی دولت لوٹنے کیلئے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آ ر ایس ایس اور بی جے پی کی طرح بھارت کے عوام کی آواز دبانا نہیں چاہتے۔ ہم ہندوستان کے لوگوں کو سننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمارے ہر ادارے پر بی جے پی اور آر ایس ایس حملہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو لگتا ہے کہ بھارت ان کی ذاتی ملکیت ہے اور وہ تنہا ہی ملک اور اسکی تمام ریاستوں کے عوام کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان اپنے لوگوں پر ایک نظریہ تھوپنے کا نام نہیں ہے۔ ہر ایک شخص کی تاریخ، زبان اور ثقافت ہندوستان ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں ایسا کیا ہو رہا ہے کہ اتنے سارے لوگ، لاکھوں کروڑوں افراد محسوس کرتے ہیں کہ بھارت کو ایک ساتھ لانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے؟ آج ہندوستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور بدقسمتی سے میڈیا کو بھی کنٹرول کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری یا مہنگائی جیسے مسائل پر میڈیا میں کسی کو ئی بات نہیں کی جاتی وہاں صرف مودی جی کی تصویر نظر آتی ہے ۔ بی جے پی حکومت نے ملک کے کسانوں، مزدوروں اور چھوٹی ا ور درمیانی صنعتوں پر منظم حملہ کیا ہے۔ مٹھی بھر بڑے کاروباری ادارے آج پورے بھارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ ہر ایک صنعت کو مٹھی بھر صنعت کاروں کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔اس موقع پر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ آج کا دن ایک خاموش جائزہ اور نئے عزم کا دن ہے۔یہ بھارت کی سیاست میں یہ ایک ٹرننگ پوائنٹ اور ایک نئی شروعات ہے۔ اس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی ہندوستان کے اتحاد کے لیے لڑنے کیلئے پر عزم ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button