بھارت

بھارت:یونائیٹڈ مسلم فورم کی مدارس کے خلاف غیرقانونی کارروائی کی مذمت

حیدر آباد8ستمبر( کے ایم ایس) بھارت میں یونائیٹڈ مسلم فورم نے بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں دینی مدارس کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کے رہنماﺅں مولانا رحیم الدین انصاری ، مولانا سید شاہ علی اکبر ، نظالم الدین حسینی صابری ، مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری ، مولانا امیر قطب الدین علی چشتی ، مولانا جمال الرحمان مفتاحی اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ آسام اوراتر پردیش میں محض الزام لگا کر دینی مدارس کی عمارتوں کو منہدم کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آسام میںاب تک کئی دینی مدارس منہدم کر دیے گئے ہیں، آسام کے گاﺅں بونگئی کے مرکز المعارف کی شاندار عمارت کو بنا کسی وجہ کے منہدم کیا گیا ،موری گاﺅں میں واقع مدرس اور اس سے متصل اقامت خانوں پر بلڈوزر چلا دیا گیاجبکہ یہ مدارس شہریوں کی کردار سازی میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا جن اقامت خانوں کو مسمار کیا گیا یہ سیلاب کے دوران بلا لحاظ مذہب ریلیف سینٹرکا کام دیتے رہے ۔ انہوں نے آسام و اتر پردیش میں دینی مدارس اور ان سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائی کوخلاف آئین قرار دیتے مذموم کارروائی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button