بھارت
بھارت میں 5ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز درج
نئی دہلی 06 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں کورونا وائرس کے 5ہزار 3سو35 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جوگزشتہ 195 دنوں میں سب سے زیادہ ہیں، نئے کیسز سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 58ہزار 7 سو25 ہو گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے آج اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار میںکہا گیا کہ 13 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5لاکھ30ہزار9سو29 ہو گئی ہے۔