ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کی بھارتی فلم ساز کو جان سے مارنے کی دھمکی
ٹورنٹو 13 ستمبر (کے ایم ایس)
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم بھارتی مصنفہ، شاعرہ اور فلم ساز لینا مانی میکلائی نے کہا ہے کہ ہندو انتہاپسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے انہیں اپنی نئی فلم کالی کا پوسٹر جاری کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔
پوسٹر میں ہندو دیوی کالی کے لباس میں ملبوس ایک خاتون کو سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لینا مانی نے ایک ٹویٹ آر ایس ایس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک خط کی تصویر پوسٹ کی ہے ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ آر ایس ایس ٹورنٹو میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایٹوبیکوک سے کسی نے انہیں دھمکی آمیز خط کی تصویر بھیجی ہے۔ فلم ساز نے اس پوسٹ میں ٹورنٹو پولیس کو بھی ٹیگ کیاہے۔ دھمکی آمیز خط میں کہا گیاہے لینا کے اس رویے نے ہندوتوا کے نظریے کو بدنام کیا ہے اور اسے بھارت میں آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لینا کے اہل خانہ کو اس کی حرکتوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔