مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت حریت رہنماوں ،کارکنوں کو مسلسل نظر بند رکھ کر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی بھارتی حکومت جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور کشمیری نوجوانوں کو مسلسل جیلوں اور عقوبت خانوں میں رکھ کر بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر قتل اور گرفتار کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے نوآباد یاتی ہتھکنڈوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام ، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی، بلال صدیقی، مولانا بشیر عرفانی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیکر انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button