مقبوضہ جموں و کشمیر

شاعر مشرق علامہ اقبال کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد09 نومبر (کے ایم ایس) جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے وائس چیئرمین امتیاز وانی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امتیاز وانی نے ایک بیان میں کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ علامہ اقبال کا تعلق سرزمین کشمیر سے تھا۔ علامہ اقبال نے ڈوگرہ آمریت کے خلاف کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد کی ہمیشہ بھر پور حمایت کی اور اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے کشمیریوں میںجذبہ آزادی کی روح پھونک دی۔انہوں نے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے جس وطن کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ،ریاست جموں و کشمیر اس کا لازمی حصہ تھی۔یہ علامہ اقبال کے کلام اور تعلیمات ہی کا اعجاز تھا کہ کشمیری عوام نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی جب پاکستان وجود میں بھی نہیں آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی جد وجہد شد ومد سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب وہ اپنی جد وجہد میں کامیاب ہونگے اور ریاست جموںو کشمیر کا الحاق مملکت خداداد پاکستان سے ہوگا۔
دریں اثناءحریت آزادکشمیرکے رہنما عبدالحمید لون نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال وہ شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کا تصور دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی اقبال کی خواہش پوری ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button