بھارتسکھ

خالصتان تحریک کی کامیابی کے لئے ٹورنٹو میں ہزار وں سکھوں کی اجتماعی دعا میں شرکت

ٹورنٹو13ستمبر(کے ایم ایس)ٹورنٹو میں پچاس ہزار سے زائد سکھوں نے ایک اجتماعی دعا کی تقریب میں شرکت کی اور خالصتان تحریک کی حمایت اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
دعا جسے ”ارداس ”کا نام دیا گیا ، رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کیلئے کی گئی۔اجتماعی دعا کے شرکا ء نے زرد رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔مرد ، خواتین اور بچوں نے نعرے لگائے اور خالصتان کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔تقریب کا انعقاد سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھز فار جسٹس نے کیا تھا۔سکھز فار جسٹس کے قونصل جنرل گرپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم ہزاروں نوجوان سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم کے جمہوری عمل میں جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ برادری کا اس ریفرنڈم کیلئے ردِ عمل زبردست ہے۔ گرپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کینیڈا میں مقیم سکھوں نے کاروں اور معروف کینیڈین ٹرکوں سمیت دو ہزار سے زائد گاڑیوں پر مشتمل کئی کلو میٹر طویل کار ریلی میں شرکت کر کے خالصتان تحریک کی حمایت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ سرکاری عمارت” دی گور میڈو کمیونٹی سنٹر، برامپٹن میں ہوگی۔ ریفرنڈم اور براہ راست جمہوریت کے حوالے سے غیر جانبدار ماہرین پر مشتمل ایک پینل پنجاب ریفرنڈم کمیشن (PRC) ووٹنگ کے طریقہ کار کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ ووٹ ڈالنے کے بین الاقوامی معیارکے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button