جھوٹ ، دھوکہ دہی، جعلسازی اور لوٹ کھسوٹ “ مودی حکومت کی بہترین تشریح ہیں،کانگریس صدر
نئی دلی:کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی بہترین تشریح ”جھوٹ ، دھوکہ دہی، جعلسازی اور لوٹ کھسوٹ “ ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملکار جن کھرگے نے ”ایکس “ پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں کہا ”100دنوں کے منصوبوں کے بارے میں مودی کا ڈھول پیٹناایک سستا پی آر اسٹنٹ تھا ، 16مئی2024 کو آپ نے یہ دعوی ٰ بھی کیا تھا کہ آپ نے 2047کے روڈ میپ کیلئے 20لاکھ سے زائد لوگوں سے انکی رائے لی ہے لیکن وزیر اعظم کے دفتر نے اس حوالے سے تفصیلی معلومات جاری کرنے سے انکار کر دیا تاکہ آپ کے جھوٹ کا پول نہ کھل جائے۔
کانگریس صدر نے لکھا جھوٹے وعدے کانگریس نہیں بلکہ مودی حکومت کرتی ہے ، ملک میں بے روزگاری کی شرح اس وقت 45بس کی بلند ترین سطح پر ہے ، جہاں مٹھی بھر ملازمتوں کیلئے تقرریاں ہونا ہوتی ہے وہاں بھگدڑ مچ جاتی ہے ۔انہوںنے ایکس پر لکھا”مودی حکومت نے گزشتہ دس برسوں میں 150لاکھ کروڑ قرض لیا ، اقتصادی عدم مساوات بلند ترین سطح پر ہے ، بی جے پی کا سب سے بڑا اقتصادی جرم غیر آئینی الیکٹورل بانڈ کے ذریعے جبراًوصولی کرنا ہے ۔KMS