مقبوضہ جموں و کشمیر

شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کو کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کے شواہدپیش کئے

uk

لندن 28 ستمبر (کے ایم ایس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی برطانوی ہم منصب Liz Truss کومقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے تین ہزار سے زائد جنگی جرائم کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پرمشتمل ایک ڈوزیئر پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ دستاویز آج (منگل کو) لندن میں ایک اجلاس کے دوران برطانوی وزیرخارجہ کے حوالے کی۔شاہ محمود قریشی نے اپنی برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی جبر سے آزاد کرانے اور ان کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button