مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :مزید ایک ہزار966افراد کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر13 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مہلک کورونا وبا کے ایک ہزار966نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 5افراد مہلک وائرس کے باعث وفات پاگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے ایک ہزار77کیسز وادی کشمیر اور889جموں سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔مقبوضہ علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر3لاکھ 50ہزار167ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وفات پانے والے افراد میں سے تین کا تعلق وادی کشمیر اور دو کا جموں سے ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 4ہزار552افرادوفات پا چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button