مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکی رپورٹ نے بھارتی فوج کی پروپیگنڈہ مہم بے نقاب کر دی

indian propagandaاسلام آباد22 ستمبر (کے ایم ایس)امریکہ میں قائم سٹینفورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری (ایس آئی او) نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر بھارتی فوج کی پروپیگنڈہ مہم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
”میرا دل کشمیر سے وابستہ ہے: ٹویٹر پر بھارتی فوج کے خفیہ اثر و رسوخ کا تجزیہ“ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ میں ایک ٹویٹر نیٹ ورک کا نوٹس لیا گیا جسے حال ہی میں معطل کیا گیا تھا اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ نیٹ ورک بھارتی فوج کی سرینگر میں قائم چنار کور کا ہے ۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ نیٹ ورک میں ٹوئٹر اکاو¿نٹس کا مقصد بھارتی فوج کی کامیابیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسکی نام نہاد انسانی خدمات پر تعریف کرنا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اکاو¿نٹس میں پاکستان اور چین پر بھی تنقید کی گئی جو بھارت کے حریف ہیں۔
چنار کور وادی کشمیر میں فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار ہے۔ کور کے پاس سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھی ہیں جہاں یہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود مسلسل بھارتی فوج کی ایک مثبت تصویر پیش کرتا ہے۔ مزید برآںچنار کور کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو مربوط سرگرمی کے لیے متعدد مواقع پر مختصر مدت کے لیے معطل اور بلاک کیا گیا۔گزشتہ مہینے ٹویٹر نے 1000 سے زیادہ اکاو¿نٹس کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی جو بھارت اور پاکستان کے بارے میں ٹویٹ کرتے تھے۔ایس آئی او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹر نیٹ ورک کا مواد چنار کور کے مقاصد سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں مقبوضہ علاقے میں ہندوستانی فوج کے کام کی تعریف کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سٹینفورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری سائبر پالیسی سنٹر کا ایک پروگرام ہے جو فری مین سپوگلی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز اور امریکہ کے ممتاز سٹینفورڈ لاءسکول کا مشترکہ اقدام ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button