مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام بھارت کو ہرطرح سے شکست دے چکے ہیں، شبیر احمد شاہ

سرینگر06اکتوبر (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے علاقے میں جبر وستم کی پالیسی کی وجہ سے انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی تہاڑہ جیل سے جموں وکشمیر کے آزادی پسند لوگوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں نے اپنی مزاحمتی تحریک کے حوالے سے بھارتی دھوکہ دہی کی تاریخ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہون ے کشمیری عوام کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جب پوری حریت قیادت سلاخوں کے پیچھے ہے کشمیر کے بہادر عوام بھارتی فوجی طاقت پر اخلاقی دباﺅ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں اور بھارت کو ہرطرح سے شکست د ے چکے ہیں۔ انہوںنے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول کے دنوں سے انہوں نے بدترین پولیس لاک دیکھا ہے اور اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ عرصہ مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں گزارا ہے لیکن آج مجھے احساس ہورہا ہے کہ کشمیر کی جاری مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہمارے بیشتر نوجوان رہنماﺅں نے اپنی عمر کا قریباً نصف حصہ جیلوں اور تفتیشی مراکز میں گزارا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے تحریک آزادی کو اپنے مقدس خون سے پرواں چڑھانے والے پانچ لاکھ سے زائد کشمیری شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جبر واستبداد کے تمام بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود مزاحمتی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین نے مزاحمتی تحریک کے تما م زیر حراست رہنماﺅں اور کارکنوں کی طرف سے اس عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی زندگیاں بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مقصد کیلئے وفف کر رکھی ہیں لہذا بھارت کشمیریوں کو اپنے عظیم مقصد کے حصول سے ہرگز نہیں روک سکتا ۔ انہوںنے یاد دلایاکہ جیلیں دنیا کے انقلابی تحریکوں کے رہنماﺅں کیلئے بہترین درس گاہیں ثابت ہوئی ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ قابض بھارتی فورسز کیطرف سے جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی نسل کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button