بھارت

بی جے پی کو 2024 کے انتخابات میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے، لالو پرساد

1bcdf678-ed05-4f5d-ba0f-ddf16dbf6c83پٹنہ 23 ستمبر (کے ایم ایس) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے باہر پھینک دیں اور سماجی انصاف کے اپنے عہد کو جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نظریے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں، کئی پارٹیاں بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کر کے گھٹنے ٹیک چکی ہیں لیکن نہ میں جھکتا ہوں اور نہ کبھی جھکوں گا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے اور اگر میں جھک جاتا تو ایک لمبے عرصے تک جیل میں نہ رہتا۔
اپنے دلچسپ جملوں کے لیے مشہور لالو پرشاد یادو نے مزید کہا کہ سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، بی جے پی کو 2024 میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد دہلی جاو¿ں گا اور سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے ملاقات کروں گا۔ آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ زعفرانی پارٹی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے پولرائزیشن کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوںنے وزیر داخلہ امیت شاہ کے آئندہ دورہ بہار کے بارے میں کہا کہ بی جے پی کے ذہن میں کوئی نہ کوئی غلط بات ضرور چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امیت شاہ کے کشن گنج، ارریہ اور پورنیہ جیسے علاقوں کے دورے کے پیچھے کی نیت کو سمجھنا ہوگا، ان کے دماغ میں کچھ گڑبڑ ضرور ہے لہذا ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button