بھارت

مودی کے حلف اٹھاتے ہی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا آغاز

ریاسی میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ میں10یاتریوں کی ہلاکت ایک اور فالس فلیگ آپریشن

2024-06-10 17_43_01-Hilal Publicationsنئی دلی:
بھارت میں نریندر مودی کے وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا آغاز ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی نے اپنی حلف برداری کے موقع پر ایک اور فالس فلیگ آپریشن کرتے ہوئے اپنے ہندو یاتریوں کو قتل کرکے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا منصوبہ بنایاہے ۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دس یاتری ہلاک جبکہ 33کے قریب زخمی ہو ئے ہیں ۔نریندر مودی اب ممکنہ طور پر اس فالس فلیگ آپریشن کا الزام بھی پاکستان کے سر تھوپنے کی کوشش کریں گے ۔ مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے۔یہ واقعہ واضح ثبوت ہے کہ یہ بھارت کاسیاسی فائدے کیلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button