بھارت
ہریانہ:وشوا ہندو پریشد کل پھر یاترا نکالنے پر بضد
چندی گڑھ:
بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نوح میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے کل28اگست بروز پیر دوبارہ برجمنڈل یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
نوح ضلع انتظامیہ نے وشوا ہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں کو یاتر نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے لیکن وہ یاترا نکالنے پر بضد ہیں۔حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے انتظامیہ نے نوح میں انٹرنیٹ سروس دوبارہ بند کر دی ہے۔
قبل ازیں ہندو توا تنظیموں نے 31جولائی کو نوح میں برج منڈل یاترا کے دوران مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا تھا۔ ایک امام مسجد کو بھی شہید کیا گیا تھا۔ مسلمانوںکے گھر اور یگر املاک نذر آتش کی گئی تھیں۔ وی ایچ پی کے قومی جوائنٹ جنرل سیکرٹری سریندر جین نے کہا ہے کہ 28اگست کو نوح میں پوری طاقت سے برج منڈل یاترا نکالی جائے گی۔