بھارت

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے مذہب کی تبدیلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا

 

نئی دہلی 24 ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے مذہب کی تبدیلی پر پابندی کے لیے دائر کی گئی ایک درخواست پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کیا۔سپریم کورٹ نے فریقین سے 14 نومبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ سپریم کورٹ ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کر رہی تھی جس میں مرکزی حکومت اور ریاستوں کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈرانے دھمکانے، تحائف اور مالیاتی فوائد کے ذریعے دھوکہ دہی سے ہونے والی مذہبی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button