بھارت

دلی ہائی کورٹ نے نیوز کلک کے ایچ آر سربراہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

NewsClick-journalists-نئی دلی:
بھارت میں دلی ہائی کورٹ نے ویب نیوز پورٹل نیوز کلک کے ایچ آرسربراہ امیت چکرورتی کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے نیوز کلک کے بانی ایڈیٹر پرابیر پورکایستھ اور ایچ آر سربراہ امیت چکرورتی کیخلاف چین کے حق میں پروپیگنڈہ کرنے کیلئے فنڈ وصول کرنے کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ 9جنوری کو دلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ نے چکرورتی کو مقدمے میں سرکاری گواہ بننے کی اجازت دی تھی۔ چکرورتی کے وکیل نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس سورن کانتا شرما کے روبرو کہا کہ ان کے موکل کو ٹرائل کورٹ نے معاف کر دیا ہے اور وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ 29جنوری کو ٹرائل کورٹ نے اس معاملے میں نیوز کلک کے بانی ایڈیٹر پربیر پورکایستھ اور چکرورتی کی عدالتی تحویل میں 17 فروری تک توسیع کر دی تھی۔ اس سے قبل خصوصی جج نے چکرورتی کو سرکاری گواہ بننے کی اجازت دی تھی، جنہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان کے پاس کچھ ایسی اہم معلومات ہیں جنہیں وہ دہلی پولیس کے سامنے ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button