بھارت
بھارت میں تھوک افراط زرکی شرح بڑھ کر 14.55فیصد ہو گئی
نئی دلی18 اپریل (کے ایم ایس)
نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت میں افراط زر (مہنگائی ) کی شرح بڑھ کر 14.55فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے، عالمی سطح پر ایندھن کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت میں قیمتوں کے تھو ک اشاریہ کی شرح بڑھ کر 14.55فیصد ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ ماہ مارچ میں 13.11فیصد تھی۔گزشتہ سال مارچ میں اس افراط زر کی شرح7.89فیصد تھی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔