بھارت

”کیمپس فرنٹ انڈیا“ کا پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

downloadنئی دہلی 29 ستمبر (کے ایم ایس)پالولر فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ تنظیم ”کیمپس فرنٹ آف انڈیا“ (سی ایف آئی) نے نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے تنظیم پر پابندی کو غیر جمہوری اور خلاف آئین قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ .
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی ایف آئی کے قومی صدر ایم ایس ساجد نے ایک بیان میں کہا کہ انکی تنظیم سیکولر اور جمہوری جذبے کے ساتھ نوجوانوں کی تعمیر کا کام انجام دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ایک دہائی سے زائدعرصے سے طلباءکے درمیان اپنا یہ کام کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیںاور ہم بہت حد تک اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے پڑھے لکھے نوجوان اس وقت سی ایف آئی کا حصہ ہے اور وہ معاشرے کے مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں۔ ایم ایس ساجد نے کہا کہ ہم پابندی کے اقدام کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ہم اس غیر آئینی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ مودی حکومت نے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے سی ایف آئی پر بھی کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پانچ برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button