بھارت

امریکہ: مسلم تنظیموں کی طرف سے ہندو قوم پرست لیڈر کا بین المذاہب کونسل کاڈائریکٹر مقرر ہونے پر اظہار تشویش

واشنگٹن 17اکتوبر(کے ایم ایس)
امریکی حکومت کی طرف سے ہندوتوا گروپ ہندو سوایم سیوک سنگھ امریکہ کے ایک لیڈر کوہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی مذہبی کونسل کا ڈائریکٹر مقرر کرنے پر مسلم امریکی تنظیموں اور کارکنوں نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
بھارت میں ہندو بالادستی کے نظریے کی حامل تنظیم کے سینئر رکن چندرو اچاریہ کو ہوم لینڈ سیکیورٹی کی بین المذاہب کونسل کا ڈائریکٹر رکن مقرر کیاگیا ہے ۔ چندرو آچاریہ جنہیں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی حکومت کواندرونی مسائل پر مشورہ دینے کے لیے مقرر کیاہے، امریکہ میں ہندو سوائم سیوک سنگھ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ہندو سوائم سیوک سنگھ ایک ایسا گروپ ہے جس نے بار بارفسطائی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کا دفاع کیا ہے۔آچاریہ نے لندن کی ایک آن لائن نیوز ویب سائٹ سے گفتگو میں ہندو سوائم سیوک سنگھ کے ساتھ اپنی وابستگی کی تصدیق کی ہے۔ یہ تنظیم تقریبا 40ممالک میں موجود ہے اور اسکی سینکڑوں شاخیں ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میں عقائد پر مبنی 25رکنی کونسل میں مختلف مذاہب کے رہنما شامل ہیں جس کی تشکیل کا مقصدعبادت گاہوں کی حفاظت اور مذہبی کمیونٹیوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی سے متعلق امور پر سیکرٹری کو مشورے دیناہے۔ ہندو سوایم سیوک سنگھ ہندو عسکریت پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کی بیرون ملک شاخ ہے۔ 25رکنی کونسل میں کئی عقائد کے رہنما شامل ہیں۔ امریکہ میں قائم مسلم تنظیموں اور کارکنوں نے ایک ہندو انتہاپسند کے ہوم لینڈ سیکورٹی کی بین المذاہب کمیٹی کا ڈائریکٹر مقرر کرنے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button