بھارت

کینیڈا:ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں کینیڈا میں چوتھا بھارتی شہری گرفتار

Fourth Indian arrested in Canada for Nijjar's murderاوٹاوا: کینیڈا میں پولیس کا کہنا ہے کہ خالصتان نواز سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں ایک اوربھارتی شہری کو گرفتارکیاگیاہے جس سے گرفتاربھارتیوں کی تعداد چارہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر بھارت سے ایک علیحدہ سکھ ریاست” خالصتان” کے قیام کے مطالبے کی حمایت کررہے تھے۔ انہیں 18 جون 2023کو نقاب پوش حملہ آوروں نے کینیڈا کے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں ایک گردوارے کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ انہوں نے امندیپ سنگھ نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس پرنجر کے قتل اور قتل کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ٹیم نے بتایا کہ 22سالہ امندیپ سنگھ ایک بھارتی شہری ہے جو برامپٹن، سرے اور ایبٹس فورڈ میں رہتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے انچارج افسر مندیپ موکر نے بتایا کہ یہ گرفتاری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں کردار ادا کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے ہماری جاری تفتیش کی نوعیت کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ امندیپ سنگھ اب اس کیس میں 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کے ساتھ گرفتار ہونے والا چوتھا شخص ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button