مقبوضہ جموں و کشمیر

پھلوں سے لدے ٹرکوں کی سرینگرجموں شاہراہ پر بلا روک ٹوک نقل وحرکت یقینی بنانے کا مطالبہ

b98da65a-7c65-4229-840e-7a1b625f6184سرینگر29 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے انتظامیہ سے پھلوں سے لدے ٹرکوں کی سری نگر جموں شاہراہ پربلا روک و ٹوک نقل و حرکت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو ایک ایسا ضابطہ بنانا چاہیے تاکہ پورے سیزن میں ٹرکوں کی آمدورفت بلا روک ٹوک جار ی رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل ہونے تک وادی کشمیر کی معیشت کو نقصان ہوتا رہے گا۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری پھلوں کے کاشتکاروں کی غیر اعلانیہ اقتصادی ناکہ بندی سے صرف سوپور کے کاشتکاروں کو ستمبر کے مہینے میں تقریباً 5 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ پھلوں کے ٹرکوں کو غیر ضروری طور پر روکنے کے خلاف احتجاج میں وادی کشمیر میں پھل منڈیاں دو دن تک بند رہیں۔
مودی حکومت کی طرف سے کشمیری پھلوں کے کاشتکاروں اور تاجروں کی معاشی ناکہ بندی بندی مقبوضہ علاقے کی معیشت کو تباہ کرنے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی جدوجہد کی سزا دینے کی دانستہ کوشش ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button