بھارتیہ کسان یونین کی طر ف سے ایک اور بڑی حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ
نئی دلی 10اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میں بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کسانوں کی تحریک کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے او ر کسان ایک اور بڑی تحریک کیلئے تیار ہیں ۔
راکیش ٹکیت نے ریاست اتر پردیش کے شہربجنور کے قصبے ننگل میں ایک کالج میں کسان سنسد کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ کسان ایک اور بڑی تحریک کے لیے تیار رہیں،کیونکہ مودی حکومت کی طرف سے کسانوں کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر کسانوں سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی جان اور زمین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو متحد ہو جائیں اور تحریک کے لیے تیار رہیں۔ انہوں مزیدکہاکہ مودی حکومت نے کسانوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اپنے انتخابی وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے ۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت نے ٹریکٹر ٹرالیوں پر سفر کرنے کے استعمال پر پابندی عائد کرد ی ہے جس کی ہم پر زور مخالفت کرتے ہیں۔ کیونکہ حکومت کا یہ فیصلہ ‘آمرانہ’ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے کا مقصد کسانوں کو دھرنے کے مقامات تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین ایسی کسی بھی پابندی کی مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میںملک کے حالات عجیب ہوتے جا رہے ہیں۔مستقبل میںبھارت مزدوروں اور غریبوں کی کالونی بن جائے گی۔