حریت رہنما الطاف احمد شاہ بھارتی حراست میں قتل کے تازہ ترین شکار
اسلام آباد11اکتوبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما الطاف احمد شاہ بھارت کے ہاتھوں حراستی قتل کے تازہ ترین شکار بنے ہیں۔
https://twitter.com/JandKonline/status/1579868465741324288
الطاف احمد شاہ نے پیر کی شب نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جام شہادت نوش کرلیا جہاں انہیں آخری مرحلے پر گردوں کے سرطان کی تشخیص کے بعد تہاڑ جیل سے منتقل کیا گیا تھا۔اس سے قبل ان کے سسر اور معروف کشمیری حریت رہنماسید علی گیلانی گزشتہ سال ستمبر میں ایک دہائی سے زائد عرصے تک گھر میں غیر قانونی طورپر نظربند رہنے کے دوران انتقال کر گئے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما 77سالہ محمد اشرف صحرائی جو سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے، گزشتہ سال مئی میں جموں کی ایک جیل میں انتقال کر گئے تھے، انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاکیا گیا تھا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور حریت رہنما اور جماعت اسلامی کے رکن 65سالہ غلام محمد بٹ نے دسمبر 2019میںریاست اتر پردیش کی نینی جیل میں جام شہادت نوش کیا۔سید علی گیلانی نے ایک بار کہا تھا کہ بھارت سے آزادی کشمیری عوام کا پیدائشی حق ہے اور نئی دہلی اپنی پوری فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات کر کے بھی ان کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
Incarcerated Hurriyat Leader Altaf Shah died at AIIMS on Tuesday after his health deteriorated in detention at New Delhi's Tihar Jail. pic.twitter.com/e8mOq6RcP6
— Free Press Kashmir (@FreePressK) October 11, 2022