مقبوضہ جموں و کشمیر

کینسر کے مرض میں مبتلا حریت رہنماء الطاف شاہ کی فوری رہائی کامطالبہ

سرینگر03اکتوبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے 2017 سے مسلسل نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء الطاف احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 الطاف احمد شاہ کی بیٹی رووا شاہ نے متعدد ٹویٹس میں اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاہے کہ ان کو گردوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو پورے جسم میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر علاج معالجے کی شدید ضرورت ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر الطاف شاہ کو فوری ضمانت پر رہا کرے تاکہ ان کے اہل خانہ ان کی مناسب دیکھ بھال اور علاج و معالجہ کراسکیں۔انہوں نے کہاکہ 2017اور اس سے قبل بھارت بھر کی مختلف جیلوں میں بند حریت رہنمائو ں اور کارکنوں سمیت سیاسی نظربندطویل قید بامشقت کے سبب صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیںکیونکہ جیلوں میں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی پہلے سے خراب صحت مزید تیزی سے گر رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری عوام کواس معاملے پر انتہائی تشویش لاحق ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق نے ایک بار پھر مودی حکومت سے جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تمام سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button