پاکستان

خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیر اعظم

download (1)آستانہ، قازقستان، 13 اکتوبر (کے ایم ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے آج قازقستان کے شہر آستانہ میں ایشیا میں انٹرایکشن اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کا انحصار بھارت پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم ختم نہیں ہوتے امن قائم نہیں ہو گا۔
وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے نہ رکنے والے مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے جموںو کشمیر میں رائے شماری کے انعقاد سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو کھلم کھلا رد کر دیا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی اقلیتوں، پڑوسیوں اور پورے خطے کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button