پاکستان

دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ، سردار ایاز صادق

Sardar-Ayaz-Sadiqاسلام آباد:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار ایاز صادق نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات میں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ 5اگست 2019کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی گھنائونی سازش کی گئی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے انکی پارلیمانی، سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ ملاقات میں 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے اسپیکر کو 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک یکجہتی واک اور دیگر اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایوان میں قرارداد لانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button