خصوصی رپورٹ

مودی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے بدنام زمانہ ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے

images (1)سرینگر 15 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جاری جدوجہد کو دبانے کے لیے اپنی بدنام زمانہ ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سری نگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیش ایجنسی (ایس آئی اے) روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقے میں لوگوں کو ہراساں کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے اور ایس آئی اے حریت رہنماو¿ں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں اور عام لوگوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مار رہی ہیں جسکا مقصد ان لوگوں کو نشانہ بنانا ہے جو بی جے پی کی لائن سے انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے ایس آئی اے کی طرف سے جھوٹے مقدمات میں قید کشمیری صحافی فہد شاہ اور پی ایچ ڈی اسکالر عبدالاعلیٰ فاضلی کے خلاف فرد جرم دائر کرنے کا حوالہ دیا۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اپنی تحقیقاتی ایجنسیوں کو کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ مودی حکومت عدلیہ کو بھی کشمیریوں کو شکست دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ حریت رہنماو¿ں، صحافیو، علمائے دین اور عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ آزادی پسند کشمیریوں کو ان کے سیاسی عقائد اور حق خودارادیت کی جدوجہد سے وابستگی کی وجہ سے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود آزادی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی نظر بندیوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button