خصوصی رپورٹ

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی طرف سے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل پر زور

اسلام آباد22مارچ (کے ایم ایس )
سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور او آئی سی سربراہ اجلاس کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نےفیصل بن فاران السعود نے کہا ہے کہ عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلہ کا پر امن حل چاہتے ہیں اور ہم جموں کشمیر کے عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہزادہ فیصل بن السعود نے او آئی سی سربراہ اجلاس کے چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب فلسطین اور جموں وکشمیر کے تنازعات پر فلسطینیوں اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ہم عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلہ کا پر امن حل چاہتے ہیں آزاد فلسطینی ریاست کاقیام وہاں کے عوام کا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے عالمی برادری کوکردار ادا کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے شکر گزارہیں جنہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔انہوں نے 82ویں یوم پاکستان پرپاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منائے جانے کی قرار داد کی منظوری مسلم امہ کی کامیابی ہے۔اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے قرار داد پیش کرنے اور او آئی سی سیکرٹریٹ اور سیکرٹری جنرل کے کردار پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ کاقیام ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس فنڈ کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کی جا سکے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button