APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت کی طرف سے سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر بلوائیوں کے حملے کی مذمت

سرینگر 17اکتوبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے راج باغ سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر ہندوتوا بلوائیوں کے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ یہ کشمیری پنڈتوں کی زندگیوں کے تحفظ میں قابض حکام کی ناکامی سے توجہ ہٹانا کی ایک مذموم کوشش ہے۔بیان میں کہاگیا کہ یہ بات شرمناک ہے کہ کشمیر ی پنڈت کے قتل کے واقعے کو حریت کانفرنس کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ستعمال کیا جا رہا ہے جس کی قیادت جیلوں یا گھروں میں نظر بند ہیں۔بیان میں مزید کہاگیا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے قتل کی مذمت کی ہے اوران کی عزت اور وقار کے ساتھ وادی میں واپسی کی حمایت کی ہے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء چوہدری شاہین اقبال نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے سرینگر میں حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کی بنیاد کشمیری عوام کے صبرواستقامت اور قربانیوں پر مبنی ہے اور ہر کشمیری اس کا رکن ہے۔چوہدری شاہین نے کہا کہ بھارتی حکام کشمیری کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن کشمیری عوام بہادری سے بھارت کے تمام مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو ہرقیمت پر اسکے انجام تک پہنچائیں گے ۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور جماعتوں بشمول فردوس احمد شاہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصیب، انجینئر تیمور، محمد عاقب اورڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں و کشمیر مسلم لیگ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر بلوائیوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت نے جس کے نولاکھ سے زائد قابض فوجی مقبوضہ کشمیرمیںتعینات ہیں سرینگرکل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی ہے۔ بھارت اپنی ناکام حکمت عملی سے کشمیری عوام کے دل نہیں جیت سکتا۔ ریفرنڈم ہی تنازعہ کشمیر کا واحد حل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button