مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:رام بن میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک، چھ زخمی

سرینگر07مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع رام بن میں سرینگر-جموں ہائی وے پر کئی گاڑیاں مٹی کے تودے کی زد میں آگئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آج سیری کے قریب مٹی کا ایک بڑاتودہ گرنے کے نتیجے میں دو گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عہدیدارنے بتایا کہ مزید لوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کاامکان ہے اور علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مرنے والے کی شناخت سرجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے ایک کار ملبے تلے دب گئی جبکہ دوسری کھائی میں جاگری۔ ایک تعمیراتی کمپنی کی ایک مشین بھی ملبے کے نیچے آگئی۔
دریں اثناء سرینگر۔ جموں ہائی وے کو جووادی کشمیر کوباقی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے، احتیاطی اقدام کے طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button