مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: مہنگائی کیخلاف یوتھ کانگریس کی پوسٹر مہم شروع

menhgaiنئی دلی 11اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں یوتھ کانگریس نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مودی حکومت کے خلاف پوسٹر مہم شروع کی اور حکومت سے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کامطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے کہاہے کہ مہم مہنگائی کے خلاف یہ وزارت پٹرولیم کے باہر پوسٹر چسپاں کرکے شروع کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دارلحکومت نئی دلی اور ملک کے مختلف حصوں میں بھی پوسٹرز لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی مودی حکومت سے بھروسہ پوری طرح سے اٹھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے جھوٹ پرمبنی بیان بازی کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتیں بے لگام ہو گئی ہیں۔ یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج راہل رائو اور شریک انچارج ورون پانڈے نے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور اس کے خلاف یوتھ کانگریس نے پوسٹر مہم شروع کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button