جموں

مقبوضہ کشمیر:سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل، بی ایس ایف کا سینئر افسر گرفتار

images19اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے پولیس کے سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل کے سلسلے میں بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایک سینئر افسر کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی بی آئی نے سب انسپکٹرز کی بھرتی کے اسکینڈل کے سلسلے میں جموں کے پالورہ ہیڈ کوارٹر میں تعینات بی ایس ایف کمانڈنٹ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو گرفتار کیاہے۔ ڈاکٹر کرنیل سنگھ کو منگل کو سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے پر اسے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق سب انسپکٹرز بھرتی اسکینڈل میں کی گئی یہ نویں گرفتاری ہے جبکہ اس اسکینڈل کے سلسلے میں گرفتار دیگر 8 ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرنیل سنگھ نے جموں کے علاقے گنیش نگر میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے شوبم کالا سمیت تقریبا ایک درجن طلبا کو پرچہ لیک کیا تھا۔ 132نمبروں کے ساتھ کرنیل سنگھ کا بیٹا امتحان میں پہلے دس بہترین پرفارمرز میں شامل تھا، جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف کمانڈنٹ نے امتحان سے قبل امیدواروں کو حل شدہ پرچہ لیک کرنے کیلئے 15پندرہ لاکھ روپے کی رشوت لی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button