جموں
مقبوضہ کشمیر: ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت کشمیری نوجوان کی نظربندی کالعدم قراردیدی
جموں 16دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے بھارت کی آگرہ جیل میں ایک کشمیری نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اس کی رہائی کاحکم دیاہے۔
شوپیاں کے علاقے کلورہ کے رہائشی کشمیری نوجوان جہانگیر احمد ملک کو بھارتی پولیس نے 2020 میں گرفتار کر کے جموں کی کٹھوعہ جیل منتقل کردیا تھا جہاں سے اسے بعد ازا ں اسے بھارت کی آگرہ جیل بھیج دیاگیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے میں 18اکتوبر 2021کے شوپیان کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نظر بندی کے حکم کو منسوخ کر تے ہوئے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت جواب دہندگان کو جہانگیر کو فوری طور پر رہاکرنے کی ہدایت کی ۔