جموںمحاصرے اور تلاشی
جموں: بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں 12 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں کے علاقوں جھانگر اور نوشہرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ کارروائیاں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر ہونے والی تنقید کو روکنے کے لیے کسی بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کا حصہ ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس کے دوران مقبوضہ جموںوکشمیر میں شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر بھارت کو تنقید کا سامنا ہے۔