کشمیر ی آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں
سرینگر06نومبر ( کے ایم ایس)
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموںاس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ اپنا ناقابل تنسیخ حق، حق خود اراداریت تسلیم کیے جانے تک شہداءکا مشن جاری رکھیں گے۔
ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیاتھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءنے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیں اور انکی بیش بہاقربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتیں۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ 1947میںجموں میں مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھاجس میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔ حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔