بھارت

نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے ساتھ نئی ائیر بیس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

929b4bd3-d596-411b-978d-7200854862faنئی دلی 20اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت-پاکستان سرحد کے قریب شمالی گجرات میں نئی ایئربیس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ بیس ملک کی سلامتی کے لیے موثر مرکز کے طور پر سامنے آئے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ائیر بیس کا سنگ بنیاد ریاست گجرات میں دفاعی نمائش کے افتتاح اور انڈین اوشین رام ایسوسی ایشن کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد کیا گیا جن میں بیشترافریقی ممالک شامل ہیں۔گجرات میں نئے ایئربیس کا اعلان کرنے کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے، پہلے کبوتر چھوڑے جاتے تھے، اب چیتے چھوڑے جاتے ہیں۔وہ سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا حوالہ دے رہے تھے جو خصوصی ایام او مواقع پر کبوتر آزاد کرتے تھے ، نریندر مودی نے حال ہی میں افریقہ سے لائے گئے چیتوں کا ایک ریوڑ چھوڑا تھا۔گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں ڈیفنس ایکسپو 2022 کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے مزید کہا کہ بھارتی افواج ہتھیار بنانے میں خود انحصار ہو رہی ہیں اور وہ 101 مزید ایسے ہتھیاروں کی فہرست جاری کریں گی جنہیں درآمد نہیں کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ شمالی گجرات کے ضلع بناسکانتھا کے ڈیسا شہر میں بننے والا ایئربیس ملک کی سلامتی کے لیے ایک موثر مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button