جموں

راجوری میں سڑک کے حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق، 4زخمی

جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ راجوری-کوٹرنکا روڈ پرپالما کے قریب ایک کار الٹنے سے ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 4 دیگرزخمی ہو گئے۔عہدیدار نے بتایا کہ کار میں سوار طلباء اسکول جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیاہے۔ پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button