حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماوں کا کشمیر کے بارے میں جنرل عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم
اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماو¿ں نے کشمیر کے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیاہے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں جموںو کشمیر پر بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے ،کشمیری عوام بدترین بھارتی جبر اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے ذریعے علاقے میں معاشرتی تبدیلیاں کررہا ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمرہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کو یہ یقین دہانی کراتا ہے کہ حق خود ارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ، سینئر رہنماو¿ں محمود احمد ساغر اور سید فیض نقشبندی نے اپنے بیانات میں کشمیر پر جنرل عاصم منیر کے پختہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے مقبوضہ جموںوکشمیر کے محکوم لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے بل پر جموںکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے ، جبکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ایک بڑا حامی اور وکیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے برحق کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیںہوسکتا۔ انہوںنے کہا کہ غیر حقیقت پسندانہ بھارتی طرز عمل اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کا امن داﺅ پر لگا ہواہے۔