بھارت
گیان واپی مسجد کیس میں انجمن انتظامیہ کمیٹی کے وکیل کاحرکت قلب بند ہونے سے انتقال
وارانسی یکم اگست (کے ایم ایس)
گیانواپی مسجدکے مقدمے میں انجمن انتظامیہ مسجدکمیٹی کی پیروی کرنے والے سینیئر وکیل ایڈووکیٹ ابھے ناتھ یادوکا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے چیف ایڈوکیٹ ابھے ناتھ یادو کا اتوار کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔اتوار کی شب تقریبا ساڑھے 10بجے ابھے ناتھ کو سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں وارنسی کے ایک ہسپتال لے گئے جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہو گیا ۔
واضح رہے کہ وارانسی کی مختلف عدالتوں میں انجمن انتظامیہ کمیٹی کے تمام مقدمات میں ابھے ناتھ یادو پورے مرکزی وکیل تھے اور انہوںنے عدالت 4اگست کو گیانواپی کیس میں انجمن انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے جواب جمع کرانا تھا جس کی وجہ سے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔