APHCآزاد کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی سرینگر میں پارٹی دفتر پر بی جے پی غنڈوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد20 اکتوبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے سرینگر میں پارٹی دفتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماو¿ں نے اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ تحریک آزادی کی بنیاد کشمیری عوام کے صبر اور قربانیوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں پارٹی دفتر پر بی جے پی کے غنڈوں کی طرف سے توڑ پھوڑ کشمیری پنڈتوں کی جانوں کے تحفظ میں حکام کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔
حریت رہنماﺅں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے قتل کی مذمت اور عزت اور وقار کے ساتھ مقبوضہ وادی میں انکی واپسی کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button