آزاد کشمیر

راولپنڈی : ثقافتی پروگرام میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر جاری مظالم کے حوالے سے خاکہ پیش کیا گیا

راولپنڈی 26 مارچ (کے ایم ایس) پنجاب آرٹس کونسل میں آزاد کشمیر یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر جاری بھارتی مظالم پر خاکے پیش کیے گئے۔ .
ثقافتی پروگرام کے مہمان خصوصی آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اکبر ابراہیم تھے ۔ پروگرام میں سیکرٹری یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری رقیب، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم عمران جعفری، ڈی جی سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر مہربان چوہدری اور ڈائریکٹر سپورٹس امجد مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اکبر ابراہیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی میلے کا مقصد جڑواں شہروں میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد نے کہا کہ شاعر اور ادیب کسی بھی قوم کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس روایت کو ہمیشہ برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ثقافتی پروگرام میں سہیل عباسی اور خواجہ عبید الرحمان نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔حنا عباسی نے کشمیری ثقافتی موسیقی گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ثقافتی میلے میں کشمیریوں پر جاری مظالم پر ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا، جسے زوہیب علی نے تحریر کیا تھا۔ خاکے کے کرداروں میں علی قریشی، حماد عباسی، سعد ذوالفقار، سردار دانیال، ہشام، شارق، عبید ذیشان، عاصم نوید، صہیب، سعد ہاشمی، شاہ زیب، سعدیہ نور، سمین آرا، لائبہ اور نمرہ شامل تھے۔
پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کو شیلڈ بھی دی گئی۔ ثقافتی پروگرام میں جڑواں شہروں سے کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button