کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا سوپور قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت
06 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ نے سوپور قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے آج سوپور قتل عام کے شہداءکی برسی پر کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ حریت رہنماﺅں نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ 6جنوری 1993 کا دن تھا جب بھارتی فوجیوں نے سوپور میںبیگناہ لوگوں کا قتل عام کیا اور سینکڑوں دکان اور گھر نذر آتش کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی کشمیری ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ بھار ت اپنے تمام تر وحشیانہ ہتھکنڈوں اور ریشہ دوانیوں کے باوود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ظلم و ستم کا راستہ ترک کر کے مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق تسلیم کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔ حریت رہنماﺅں نے واضح کیا کہ خطے میں اس وقت تک پائیدار امن و ترقی ممکن نہیںہے جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشا ت کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔کانفرنس میں محمود احمد ساغر کے علاوہ غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی، شیخ عبدلمتین، حسن لبنا، محمد حسین خطیب، ثناءاللہ ڈار، زاہد صفی، راجہ خادم حسین، میاں مظفر، عدیل مشتاق وانی، زاہد اشرف، گلشن احمد، اشفاق بلوال، شیخ عبدل ماجد ،اور امتیاز وانی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ کانفرنس کے اختتام پرشہداءکشمیر اور قاضی حسین احمد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔انہوں نے اس موقع پر تحریک آزادی کے کارکنوںنصراللہ خاکی اور محمد عمر بھائی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت اور غمزدہ لواحقین سے تعزیت کی ۔