APHCآزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس پرشہید اشرف صحرائی اورشبیر احمد شاہ کوصدارتی ایواڑز سے نوازاگیا

 

IMG-20221024-WA0007مظفرآباد 24اکتوبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پرمظفر آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنما محمد اشرف صحرائی اور سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کو تحریک آزادی کشمیرمیں شاندار خدمات اور بے مثال قربانیوں پر صدارتی ایواڑز سے نوازا گیا۔
شہید محمد اشرف صحرائی نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنے لخت جگر جنید صحرائی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی قربان کر دیا۔ ضمیرکے قیدی شبیر احمدشاہ گزشتہ 37 سال سے بھارت کی مختلف جیلوں اور عقوبت خانوں میں نظر بند رہے ہیں اوراس وقت بھی بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر نے ان کی شاندار خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایواڑز سے نوازا۔ شبیر احمد شاہ کا ایوارڑ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنونیر محمود احمد ساغر نے جبکہ شہید محمد اشرف صحرائی کا ایوارڑ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما غلام محمد صفی نے وصول کیا۔ تقریب میں شہید محمد اشرف صحرائی کے بھیتجے ریاض احمد خان بھی موجود تھے۔ مظفر آباد منعقد ہونے والی یوم تاسیس کی تقریب میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں شرکت کی ۔وفد میں حریت رہنماغلام محمد صفی، سیداعجاز رحمانی ، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، عزیر احمد غزالی،مشتاق الاسلام اورمشتاق احمد بٹ بھی شامل تھے۔ آزاد جموں وکشمیر کا یام تاسیس ہر سال مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے اور پورے جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے تجدید عہدکے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button