مقبوضہ جموں و کشمیر
”بی جے پی“ کو شکست دینے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، عمر عبداللہ
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے حمایتیوں کو شکست دینے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے یہ بات سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر بلاک کمیٹی کپواڑہ کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال اتحاد کا تقاضا کرتی ہے، اس لیے بی جے پی اور اس کے مقامی حمایتیوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد کوششیں کرنا ہوں گی۔