بھارت

مودی کو خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں میں بھی اچھائی نظر آتی ہے، پرینکا گاندھی

نئی دلی21 اکتوبر (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری اور ریاست اتر پریش کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ انہیں خواتین کے خلاف گھناﺅنے جرائم کرنے والوں میں اچھائی کیوں نظر آتی ہے۔
پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بلقیس بانومعاملے میں رہا ہونے والے دو مجرموں نے پیرول پر رہائی کے دوران بھی جنسی تشدد کی کوشش کی ۔ انہوںنے لکھا ”وزیر اعظم صاحب آپ کو خواتین کے خلاف گھناﺅنے واقعات انجام دینے والوں میں بھلائی کیوں نظر آتی ہے ، کیا آپ ملک کو اس بارے میں بتائیں گے“۔ انہوںنے ٹویٹ کیساتھ اس خبر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ بلقیس بانو آبروریزی کیس کے دو مجرموںرمیش چندنا اور متیش بھٹ کے خلاف پیرول پر رہائی کے دوران بھی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے سلسلے میںمقدمہ درج ہوا تھا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button