بھارت
ممبئی :کالج کی طالبہ سے بھارتی نیوی کے افسر کی زیادتی، مقدمہ درج
نئی دلی 14اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی نیوی کے ایک افسر پر 19سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ متاثرہ لڑکی ایک مقامی کالج کی طالبہ ہے جس نے منگل کو پولیس اسٹیشن میں بحریہ کے افسر کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت درج کروائی ہے۔بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ والد کے دوست کے گھر پر اس کی ملاقات ایک 29سالہ بھارتی بحریہ کے ایک انجینئر سے ہوئی ۔لڑکی نے بتایا کہ دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی جہاں نیوی کے افسر نے اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔لڑکی کا موقف ہے کہ وہ نیوی افسر کو 2020سے جانتی تھی اور دونوں کی دوستی کورونا وائرس لاک ڈان کے دوران ہوئی تھی۔