مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سب سے المناک دن ہے کیونکہ 1947 میں اس روز بھارت استعماری طاقت بن کر ابھر ا اور کشمیریوں کے ان تمام بنیادی پر ڈاکہ ڈالا جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور بھارتی غلامی سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے سینٹرل جیل سری نگر سے ایک خصوصی پیغام میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس دن مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کریں۔ انہوں نے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور تاریخی مقامات کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرے کریں۔ انہوں نے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کی تاریکی 75 برس بعد بھی پھیل رہی ہے اور بھارتی قبضے نے جنت اراضی کو آگ میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار ظالمانہ انتقام کے ساتھ کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دردو غم ، آہ و زاری کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل، پانچ لاکھ سے زائد عمارتوں کی تباہی، تیرہ ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی، دس ہزار نوجوانوں کی جبری گمشدگی، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی نظربندی اور بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے دیگر گھناو¿نے جرائم اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کر چاہتا ہے۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت تمام کشمیری مسلمانوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ علاقے کو ہندو اکثریتی خطہ میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلسل محاصرے میں ہیں اور فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنا شیطانی ہندو ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں اسرائیلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے باہر کے لوگوں کو علاقے میں بسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے راجباغ سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ آفس پر ہندو جنونیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے میں ناکامی کے بعد مودی حکومت نے کشمیریوں کو ڈرانے کے لیے ہندو غنڈوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے منصفانہ مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بجبہاڑہ قتل عام اور تحریک آزادی کے دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءہمارے ہیرو ہیں اور ان کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب یہ عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی حاصل کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button