خصوصی دن

اقوام متحدہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دے :خورشیدشاہ

اسلام آباد 26اکتوبر (کے ایم ایس )
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگا۔
خورشید شاہ نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالہ سے اپنے بیان میں کہا کہ جب تک عالمی طاقتیں کشمیر کے معاملے پر اپنا دوہرا معیار ترک نہیں کرتیں خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل خطے کی خوشحالی اور امن کیلئے ضروری ہے اور بھارت کو دھونس اور ہٹ دھرمی کو ترک کر کے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئن ممالک کے منافقانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں کی آزادی اور حق خودارادیت کا معاملہ اب تک کھٹائی میں پڑا ہوا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ہر مشکل میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری تاریخی اور بے مثال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے 75 سالوں میں ہر آنے والی نسل نے بھارت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے اور وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کبھی مات نہیں دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج آخر کار طلوع ہوکر ہی رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button